Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ میں‌مہنگائی پر قابوپانے کیلئے چیف سیکریٹری کے زیرصدارت اعلیٰ‌سطحی اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے مختلف امور پر تفصیلی غوروخوض کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

محکمہ ہائے داخلہ، زراعت، خوراک کے انتظامی سیکرٹریز علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارراوئی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکموں اور مقامی انتظامیہ کو موثر اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھا نے ہونگے۔ انہوں نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے مڈل مین کے کردار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ خود ساختہ مہنگائی کو قابو کرنے کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں اور مہنگائی کا سبب بنے والی تما م محرکات کے سد باب کو یقینی بنائیں۔ چیف سیکرٹری نے مقام انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاو?ن کریں، روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں کا جائزہ لیں اور اشیائے خوردونوش کی اصل و پیداواری قیمتوں کا باقاعدگی سے موازنہ کریں۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کا عوام دوست اقدام کے طور ہر ضلع میں تحصیل سطح پر 2،2 فارمر (کسان)مارکیٹ قائم کرنے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں مناسب اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی گئی۔ ان فارمر (کسان)مارکیٹس میں کسان براہ راست سستی سبزیاں، پھل و دیگر غذائی ااجناس فروخت کر سکیں گے۔


شیئر کریں: