Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، پولیومہم میں‌بھرپورحصہ لینے کا عزم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے ایک وفد نے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی صوبائی صدر عائشہ بی بی نے کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز حکومت کے اصلاحات ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہیں اور اصلاحات کی عملداری میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کرے گی۔ ہم گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج سے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہیں، صوبائی صدرایل ایچ ایس عائشہ بی بی نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نہ صرف پولیو مہم کی حمایت کرتی ہیں بلکہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیں گی تاکہ پولیو کے موذی مرض کو ختم کیا جا سکے۔ وفد نے صوبائی وزیر صحت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انکے سروس سٹرکچر کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ جس پر وزیر صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس سٹرکچر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی محکمہ صحت اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔انہوں نے ہدایت کہ کمیٹی جلد ازجلد سروس سٹرکچر پر کام شروع کرے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں ہڑتالی ڈاکٹروں کا پولیو مہم سے بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔کیونکہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مقصد ہے اور ڈاکٹر ز کا پولیو مہم کو اپنی ذاتی مفادات کیلئے استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں سے مذاکرات اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ احتجاجی ڈاکٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مریضوں کو درپیش تکالیف کے پیش نظر اپنا احتجاج فوری طور پر ختم کردیں اور مذاکرات کی میز پر آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے اورکسی بھی مافیا کی طرف سے پولیو مہم میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں پولیو کو ختم کر کے دکھائے گی۔
KP Minister Health meeting with lhws supervisors


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28262