Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول شیر قلعہ میں سالانہ ہفتۂ طلباء کی اختتامی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمزرپورٹ ) آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول، شیر قلعہ میں سالانہ ہفتۂ طلبہ ٔ(Annual Students Week) کی اختتامی تقریبات منعقد ہوئے جس میں آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتسان ، پاکستان کے اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔
.
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول، شیر قلعہ میں ہفتہ ٔ طلبہ منایا گیا (Annual Students Week) اس ہفتے کے دوران طلبہ نے ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑھہ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا ۔ ان سرگرمیوں میں ڈرامے ، بحث و مباحثے ،مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے علاوہ مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی شامل تھا ۔ ہفتۂ طلبہ کے اختتام پر ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ہفتۂ طلبہ کے دوران مذکورہ سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی انعامات اور تعریفی اسناد کے ذریعے کی گئی۔
.
اس تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈ آف آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان عین شاہ اور صدارت کے فرائض جنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان و چترال بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) خوش محمد خان نے انجام دیے ۔
.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ کلام ِ پاک سے ہوا ۔ بعد ازآں اسکول کے پرنسپل عمران شاہ نے مہمانوں کو رسمی طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے اِس تقریب کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے شرکائے تقریب کو آگاہ کیا اور اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ ، ایس ۔آر۔سی کابینہ ، فنکشن انچارج ، دیگر معاونت فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلباء و طالبات کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ طالب علموں کی زندگی میں ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسکول کے پرنسل عمران شاہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات جہاں نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہاں ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھر پور حصہ لیں اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے اس موقعے سے پورا پورا فائدہ اُٹھائیں تاکہ آنے والے وقتوں میں پُر اسائش اور متوازن زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں .

اسکول کے فنکشن انچارج ارشاد خان لیکچرر پاکستان اسٹیڈیز نے ہفتۂ طلباء پر تجزیاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ دوران ِ ہفتۂ طلباء بچوں کی شرح ِشرکت تقریباً 96 فی صد رہی جو کہ قابل ِ ستائش ہے تاہم اگلے سال کے لیے مزید بہتر حکمت ِ عملی اپنا کر اس شرح کو سو فیصد کرنے کا عزم بھی کیا۔

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے مہمان ِ خصوصی عین شاہ نے طالب علموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اکیسویں صدی کی مہارتوں کا ادراک ہونا چاہیے جو کہ آج کے سائنسی دور سے طلبہ و طالبات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ وقت کا بہتر انتظام و انصرام ، اکیسویں صدی کی مہارتوں کا حصول اور سب سے بڑھ کر اسلام کے اخلاقی اقدار وآفاقی نظام کی پیروی ہی کامیاب انسان بنانے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔ صدرمخفل نے طلبہ کی مہارتوں کو سراہا اورنصابی سرگرمیوں‌کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں‌کارکردگی دکھانے پر انھیں شاباش دی .

akesp sher qilla function gilgit1
news repeor sher qilla 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28253