Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بارش بالائی علاقوں اورپہاڑوں‌پر برفباری کا سلسلہ جاری، سردی میں اضافہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے گردونواح میں گزشتہ رات شروع ہونے والا مسلادھار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلا بدھ کی شام تک جاری رہا ۔ لواری ٹنل کے دونوں طرف ، کالاش ویلیز ، گرم چشمہ ، تریچ ، مڈک لشٹ، چپاڑی ، کھوت وغیرہ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ۔ جبکہ زیادہ تر علاقوں میں مکئی اور گندم کی فصل اور سیب و دیگر باغات کو بر فباری سے نقصان پہنچا ہے ۔ لواری ٹنل میں‌ کچھ عرصے کیلئے گاڑیوں‌کو روک دیا گیا تاہم بعد میں دونوں‌طرف ٹریفک روان دوان ہوئی .
.
قبل از وقت بارش اور برفباری سے سردی میں تیزی آئی ہے ۔ اور لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے ایندھن کے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔ بدھ کے روز مسلادھار بارشوں سے گو کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ تا ہم مختلف مقامات پر پہاڑوں سے پتھر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اور چترال بونی روڈ، شیشی کوہ روڈ ، کالاش ویلی روڈ اور بالائی سڑکوں پر مسافروں کو سفر کے دوران خطرات کاسامنا رہا ۔ چترال میں اکتوبر 2008 کے بعد ایک مرتبہ پھر قبل از وقت برفباری ہوئی ہے ۔ بالائی علاقہ بروغل سمیت کئی مقامات پر گندم کی فصل جمع نہیں کئے گئے ہیں ۔ اس لئے ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
.
درین اثنا بارشوں سے لنڈے کے کپڑوں کا کاروبار کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کیونکہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے لنڈے مارکیٹوں کا رخ کر لیا ہے ۔ جبکہ چترال کے وہ علاقے جہاں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے ۔ کے لوگوں میں بارش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تاکہ بارش کے بعد گندم کی کاشت کی جا سکے گی ۔
Chitral snow fall on fruits 5

Chitral snow fall on fruits 2

Chitral snow fall on fruits 3

Chitral snow fall on fruits 1

zondrangram


شیئر کریں: