Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، شہزادہ ابراہیم ولی انتقال کرگئے،نمازجنازہ جمعرات کے دن بعدازنمازظہرادا کی جائیگی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف شخصیت شہزاد ابراہیم ولی آف مستوج حال چترال آج پشاورمیں انتقال کرگئے وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھےانھیں‌علاج کیلئے پشاورلے جایا گیا تھا، جہاں‌وہ بقضائے الہیٰ وفات پاگئے ہیں. انھیں پشاورسے چترال پہنچاکر موڑدھ آڑیاں (ژانگ بازارپائین) چترال ٹاون میں‌سپردخاک کردیا جائیگا. نماز جنازہ کل 7 نومبر بروز جمعرات بعد ازنماز ظہر(1.30بجے) پولوگراونڈ چترال میں ادا کی جائیگی.
.
وہ شہزادہ افضل ولی (مرحوم) آف مستوج کے فرزند ارجمند اورپروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ آئی ایم سائنسز پشاورکے بڑے بھائی تھے. یادرہے کہ شہزادہ ابراہیم ولی مہترچترال کے سیکریٹری بھی رہے ہیں‌جبکہ چترال گول نیشنل پارک اورڈبلیوڈبلیو ایف سے بھی منسلک رہے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28228