Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بمبوریت کے مسجد کی تعمیر نو کیلئے ایم پی اے وزیرزادہ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبور میں بسنے والے کالاش برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر نو کے لئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مسلمان بھائیوں کے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا ۔
masjid shaheed kalash valley due to short curcuit bumburait


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28220