Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے انٹرنل سڑکوں‌اوربیوٹیفیکشن کیلئے 37کروڑروپے منظورہوچکے ہیں..وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ایم پی اے وزیرزادہ نے گزشتہ دنوں سیکریٹری ٹورزم کیپٹن ریٹائرڈ کامران رحمن اور ایم ڈی ٹورزم سے پشاورمیں‌‌ملاقات کی. اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال عثمان و دیگر بھی موجود تھے. ملاقات میں بیوٹیفیکیشن اف چترال ٹاؤن کے فنڈز کی منظوری اور چترال ٹاؤن کے اندر انٹرنل روڈز بشمول بلچ،سنگور اور چترال یونیورسٹی روڈ، چترال بازار کی خوبصورتی کے لئے اقدامات وغیرہ بھی اس میگا پروجیکٹ میں شامل ہے کوجلد پائے تکمیل تک پہنچانے کے بارے میں‌ ایکسین نے سیکریٹری و ایم ڈی کو بریفنگ دی. اور نظرثانی پی سی ون پرجلد کام شروع کرنے کی ایکسین کو ہدایت کی گئی .
ایم پی اے وزیرزادہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیوٹیفیکیشن آف چترال ٹاؤن کیلئے پچھلے سال 37 کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں . جس میں‌چترال کے انٹرنل روڈوں‌پر خصوصی توجہ دی جائیگی . اورخستہ حال سڑکوں‌ کی مرمت وبلیک ٹاپنگ ہماری اولین ترجیح ہوگی.
جن پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا. وزیرزادہ نے وزیراعلیٰ‌کے پی اوروزیرسیاحت عاطف خان کا اس سلسلے میں‌خصوصی شکریہ ادا کیاکہ انکی درخواست پر انھوں نے چترال کی بیوتیفیکشن کیلئے خطیررقم مختص کی ہے .
wazir zada met secretary tourism kp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28184