Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سےسنٹرل ایشیا کیساتھ رابطہ ممکن گا۔ وزیراعلیٰ‌جی بی

شیئر کریں:

گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سےسنٹرل ایشیا کیساتھ رابطہ ممکن ہوسکے گا۔…وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
گلگت(آئی آئی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی برادر ممالک ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کیساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ پاکستان اور اسلامی برادر ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کا ترکی اور دیگر اسلامی ممالک نے ساتھ دیا ہے اس سے اسلامی برادر ممالک کیساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سے مستقبل میں پاکستان کا سنٹرل ایشیا کیساتھ زمینی رابطہ ممکن ہوسکے گا۔ ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اورتاجکستان کیساتھ پاکستان خصوصا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سیاحتی شعبے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ کئی اسلامی تہوار ایسے ہیں جو ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منائے جاتے ہیں۔ ترکی اور ازربائیجان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کے صف میں شامل ہیں۔ گلگت بلتستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استعفاد حاصل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کو ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں سکالر شپ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور اسلامی برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور روابط مزید مضبوط ہوں اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے سفر میں اسلامی برادر ممالک کا بھی کلیدی کردار ہے۔
.
وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحتی اعتباد سے دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل ہوتا ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان دنیا کا پرامن ترین خطہ بن چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے اخلاق اور مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ صوبائی حکومت بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان جیسے اسلامی برادر ممالک اور گلگت بلتستان کے مابین سیاحت کو فروغ دینے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع میسرآئے گا تاکہ ایک دوسرے کے ثقافت اور اسلامی روایات کو سمجھ سکیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹس، شمسی توانائی اور فائیو سٹار ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔ حکومت گلگت بلتستان ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ بونجی اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پانچ سال کیلئے ٹیکس میں رعایت مل چکی ہے اور بجلی بھی ملک کے دیگر صوبوں سے انتہائی سستی ہے۔
.
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان میں متعین ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کے سفیر وں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان ونٹر ٹورازم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ صوبے میں جدید روڈ انفراسٹرکچر تعمیر ہورہاہے اور آئندہ دو سالوں میں گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں سردیوں کے دوران بجلی کی کمی کے مسئلے کو دور کیا جائے گا جس سے گلگت بلتستان میں آل ویدر سیاحت کو پروان چڑھایا جاسکے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آرگینک پیداوار کے حوالے سے مثالی صوبہ بنایا جارہاہے۔ اس حوالے سے آٹھ لاکھ کنال زمین کو قابل کاشت بنایا جارہا ہے جس میں آرگینک اجناس کی پیداوار کو یقینی بنائی جارہی ہے۔ پاکستان میں متعین ترکی، ازربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کے سفیروں نے گلگت بلتستان اور اسلامی برادر ممالک کے مابین سیاحت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دستیاب مواقعوں سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترکی کے پاکستان میں متعین سفیر نے کہا کہ ترکی کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سکالر شپ کی بنیاد پر خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28098