
کشمیری مسلمانوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلے میں جامعہ چترال میں تصویری مقابلے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کشمیری مسلمانوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلے میں چترال کے متعدد اداروںاورمختلف مکاتب فکرکے زیراہتمام ریلی اورتقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے. اس سلسلے میںایک تقریب ڈاکٹر بادشاہ منیر کی صدارت میں جامعہ چترال میںبھی ہوئی .جس میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہی کے طور پر طلباء و طالبات میں تصویری مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں میں طلبا ء و طالبات نےکشمیر ی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے تصویری خاکے بنائے تھے۔
.
تقریب کے اخر میں ایک قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں طلبا و طالبات کو یونیورسٹی جانے سے بھی روکا جارہاہے لہذا حصول تعلیم پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگانی چاہئے۔
تصویری مقابلوں میں حرا نازلی ایم اے ایجوکیشن کی طالبہ پہلی ،ادریس احمد دوسری جبکہ نازیہ حسن ایم اے اردو نے تیسری پوزیشن حاصل کی .جنھیںانعامات سے نوازاگیا.
اسی طرح کشمیری مسلمانوںکےساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلے میںچترال کے سول سوسائٹی اورمختلف پرائیویٹ اورسرکاری اداروںکے طلباء نے ریلی نکالی. جس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میںمذمت کی گئی اورکشمیری بہن بھائیوںکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا.