Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکٹیڈ پاکستان کے زیرانتظام بونی نالہ سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع، عوامی پذیرائی

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ‌)بونی کے مختلف مکاتب فکرکا کہنا ہے کہ بونی اپرچترال کا ہیڈ کوارٹرہونے کے ساتھ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے الگ اہمیت کا حامل علاقہ ہے . جو گزشتہ کئی برسوں‌سے سیلاب کی زد میں‌ہےاورسالانہ کے سیلابی ریلیوں‌کی وجہ بونی نالہ میں‌ ملبہ بھرگیا ہے . جوکسی بھی وقت مذید خطرے کا باعث بن سکتا تھا. تاہم حالیہ دنوں غیرسرکاری ادارہ ایکٹیڈ چترال کی مغاونت سے بونی گول سے ملبہ ہٹانے کاکام شروع کیا گیاہے .اس بحالی کے کام میں سول سوسائٹی کی تکنیکی معاونت اور دلچسپی بھی شامل حال ہے ،جس کی بنا پرکام انتہائی فغال اور زور شور سے جاری ہے .ایک اخباری بیان میں‌عوام بونی اور بالخصوص بونی گول کی باسیوں کی جانب سے Acted پروگرام کے منتظمین کی کاوشوں اور بہترین خدمات سراہا گیا ہے. اہالیان بونی گول کی طرف سے ایکٹیڈ پروگرام کے منتظمین سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ ملبے کو ہٹانے کے سلسلے میں‌ Acted پروگرام کے منتظمین عوامی رائے کا بھی احترام کریں گے۔تاکہ عوامی مشورے سے کام پائیداری سے انجام کو پہنچ سکے گا.
.
بونی کے سیاسی وسماجی کارکن دیدارولی نے کہا ہے کہ 2010ء میں‌بونی گلیشئرپھٹنے سے علاقے کی انفراسٹرکچرکو زبردست نقصان پہنچااورتاحال ان نقصانات کا ازالہ نہ ہوسکاجبکہ بحالی کے کاموں‌کیلئے گزشتہ سالوں میں کافی فنڈز منظورہوئے تھے مگروہ اقرارپروری کے نذرہوگئے ایک اخباری بیان میں‌انھوں‌نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ اب ایک غیرسرکاری ادارہ بحالی کے کام میں‌مصروف ہے امید ہے کہ سیاسی حلقےاس میں‌دوبارہ مداخلت نہیں‌کریں‌گے . انھوں ایکٹیڈ کی کاوشوں‌کوسراہا ہے .
booni acted rehabilation work 7

booni acted rehabilation work 3

booni acted rehabilation work 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28037