Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیڑے مارادویات کھانے سے سکول کے بچوں‌کی حالت غیرہوگئی،طبی امداددیکرفارع کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا کی طرف سے بچوں‌کو پیٹ کے کیڑے مارادویات کی فراہمی کے موقع پر دوا کھاکر چترال کے مختلف علاقوں‌میں بچوں‌کی حالت غیرہوگئی ہے انھیں موقع پر قریبی ہسپتالوں‌میں‌پہنچا یا گیا جہاں‌ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انھیں‌فارع کردیا گیا . تفصیلا ت کے مطابق صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال کے طول و عرض میں بھی کیڑے ماردوائی سکول اورکالج کے آٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں‌اوربچیوں‌کو دیئے گئے جس کو کھانے کے بعد بعض بچوں‌کی حالت غیرہوگئی ہے . بالائی چترال کے دیزگ یارخون میں‌درجن سے زیادہ متاثرہونے پرانھیں بریپ بی ایچ یو پہنچایا گیا، مستوج خاص میں‌بھی نصف درجن سے زیادہ بچے متاثر ہوکر آرایچ سی ہسپتال پہنچ گئے اسی طرح چند بچے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے تھے. اور ضلعے کے دوسرے علاقوں‌سے بھی بچے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں.

اس سلسلے مٰیں جب ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایمرجنسی ڈیوٹی میں تعینات ڈاکٹرفرمان سے پوچھا توانھوں‌نے بتایا کہ والدین کو اس سلسلے میں‌کوئی پریشانی کی ضرورت نہیں‌ہے چونکہ تمام اساتذہ کو پہلے سے ہی ٹریننگ اوراگاہ کردی گئی تھی کہ کیڑے مارادویات خالی پیٹ بچوں‌کودینے پر ان کی معدے کی شکایت ہوسکتی ہے . لہذا آج بھی چند بچوں‌کو کیڑے مار ٹیبلٹ خالی پیٹ کھانے پر ان کے معدے کی شکایت ہوئی جنھیں ہسپتال پہنچایاگیااور ابتدائی طبی امداد دیکر فارع کردیا گیا. انھوں کہا کہ کیڑے مار دوائی کی کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں‌ہے ، لہذا کسی بھی قسم کی افواہوں‌پرکان نہ دھرا جائے .

یادرہے کہ مذکورہ ٹیبلٹ کھانے سے صوبے کے دوسرے اضلاع میں‌بھی بچے معدے کی شکایت میں‌مبتلا ہوئے تاہم ابتدائی طبی امداد دیکرسب کوہسپتال سے فارع کردیا گیا.


شیئر کریں: