Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، انتظامیہ اپر چترال اور نیشنل بینک کے درمیان پولو کا دوستانہ میچ

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ)پولو شائقین کے دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پولو کے ایک روزہ دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ انتظامیہ اپر چترال اور نشنل بینک بونی کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میچ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اپر چترال کے سنئیر پولو پلیرز کو مدعو کیے گئے تھے۔ پولو ایسوسیشن چترال کے صدر جمیل احمد لال میچ کے انتظامی امور انجام دے رہے تھے۔۔ اور شائقین بھی زیادہ تعداد میں اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولو گراونڈ میں حاضر تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اس دوستانہ میچ کے مہمانَ خصوصی تھے ان ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان ریزیڈنٹ اینجنئر پیڈو وغیرہ شریک تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین انتظامیہ کے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ اور نشنل بنک پولو ٹیم کی قیادت منجیر امجد علی کر رہے تھے انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملی۔ دونوں ٹیم نا تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ نشنل بنک پولو ٹیم دو کے مقا بلہ میں چھ گولوں سے بر تری حاصل کی۔نشنل بنک کے سجاد عالم بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مین اف دے میچ کی اعزاز پائی ۔ اختیتام کے بعد کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال پولو پلیرز اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے اپر چترال میں پولو کی ترقی کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور صدر پولو ایسو سیشن جمیل احمد لال کو اپر چترال میں پولو اور گراونڈ کی بہتری کی کے لیے تجاویز تحریری شکل میں دینے کو کہا۔ اور ساتھ اس طرح کے مثبت سر گرمیوں کو فروع دینے پر زور دیا.
booni upper chitral polo match 4

booni upper chitral polo match 3

booni upper chitral polo match 5

booni upper chitral polo match 2

booni upper chitral polo match 6

booni upper chitral polo match 1


شیئر کریں: