Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی، انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ کا پہلامرحلہ ادبی مقابلوں‌کے ساتھ اختتام پزیر

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )انٹر سکولز مقابلوں کے سلسلے پہلے مر حلے کے اختتام پرپیرکے دن ہائی سکول بونی کے سبزہ زار میں ادبی مقابلے منعقد کیے گئے۔جہاں زون کے دس ہائی سکولزمقابلے میں شرکت کی۔گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل اور ممتاز ماہرِ تعلیم پرنسپل صاحب الرحمن نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ہائی سکول سور لاسپور کے ہیڈ ماسٹر شراف الدین مہمانِ خصوصی تھے اور دوسرے سکول کے اساتذہ بھی تقریب میں شریک تھے۔نظامت کے فرائض استاد امتیاز علی نے خوبصورت انداز میں انجام دی۔مولانا دینار شاہ کے محسور کُن آواز میں تلاوتِ کلامِ مجید کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
.
تقریب کے آغاز میں‌سکریٹری ایونٹ ہیڈ ماسٹر عبد الصمد زونل مقابلوں کے اعراض و مقاصد بیان کی اور مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ اس کے بعد طالبعلموں کے مابین باقاعدہ مقا بلہ شروع ہوا۔جہاں ججز کے فرائض مولانا منظور شاہ، مولانا شفیق الرحمٰن،ذاکر زخمیؔ،اکرام الدین، احمد علی درانیؔ،شراف الدین اور اشفاق نے انجام دئیے۔حُسنِ قرات میں ہائی سکول گوہکیر کے طالب علم ذاہد الراشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نعت شریف میں ہائی سکول کُشم کے انعام اللہ،ملی نعمہ فائق الرحمٰن ہائی سکول گوہکیراول ائیے۔۔قومی ترانہ ہائی سکول بونی کے مسعود گروپ کے حصے میں ائی۔انگریزی تقریر میں اقراء عادل اوردو تقریر میں ہائی سکول وریجون کے مزمل علی، کوئز مقابلے میں سہیل گروپ بازی لے گئے جبکہ ارٹ ہائی سکول کوشٹ کے حصے میں ائی۔اگلے مقابلہ تورکھو زون،مستوج زون کے ساتھ یکم نوامبر سے شروع ہونگے جو کہ دو دن جاری رہینگے۔
inter schools tournament booni upper chitral 4

inter schools tournament booni upper chitral 5

inter schools tournament booni upper chitral 1

inter schools tournament booni upper chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27887