Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پسرا نے تمام پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے کوائف جمع کرنا شروع کئے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے کوائف جمع کرنا شروع کئے ہیں جو جنوری 2017 سے وصول کی جاتی تھیں۔ فیسوں کے کوائف جمع کرنے کا مقصد عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے چونکہ یہ اتھارٹی جون 2017 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے پاس پرانی فیسوں کے کوائف موجود نہیں۔ اس لئے اتھارٹی نے والدین اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ پرانے فیس کارڈ،رسیدیں اور دیگر ثبوت اتھارٹی کو فراہم کریں تاکہ تعلیمی سال 2019-20 کے لیے فیسوں کا تعین کیاجاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27878