Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا تنخواہ مزدوروں‌کےبرابرکیاجائے..مشتاق احمد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مہنگائی کا علاج انڈے اور مسائل اور احتجاج کا علاج ڈنڈے ہیں، انڈوں اور ڈنڈوں سے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کو وعدے کے باوجود مستقل نہ کرنے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اساتذہ سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولوں کے اساتذہ سات لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم فراہم دے رہے ہیں، ان کی تنخواہیں مزدور کی بنیادی تنخواہ سے بھی کم ہے۔ حکومت قوم کے معماروں پر ظلم ڈھانے کی بجائے ان کے مطالبات تسلیم کرے اور انہیں ان کا حق دے۔ اساتذہ پر حملہ اور ان کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی قوم کے معماروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اساتذہ کے حق کے لئے سینیٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز (بی ای سی ایس) کے اساتذہ کے دھرنے میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے اساتذہ کو قانونی معاونت سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خود تو 126دن اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن اب اساتذہ کا دھرنا برداشت نہیں کررہی۔ حکومت کو چاہئے کہ بغیر کسی احتجاج اور چیخ و پکار کے ان کو مستقل کرنا چاہئے، لیکن حکومت سامراجیت اور فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ حکومت سرمایہ داروں اور دیگر افراد کو ملازمین کو 17000ہزار روپے دینے پر مجبور کررہی ہے لیکن کمیونٹی سکولوں کے معاملے میں اپنے فیصلے کے خلاف عمل کررہے ہیں اور کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کو 8000ہزار روپے پر ٹرخا رہے ہیں۔ یہ ظلم اور اساتذہ کا استحصال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ظلم کرنے والی ریاست بن چکی ہے۔ حکومت فاشزم کے راستے پر چل پڑی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کا علاج تنخواہیں بڑھانا اور قیمتیں کم کرنا ہے لیکن حکومت انڈوں کا مشورہ دے رہی ہے۔ یہ مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اساتذہ کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔

becs teachers protest isb
bec teachers protest


شیئر کریں: