Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اوقاف کے زیرنگرانی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرمیں حفظ وقرات مقابلوں کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی صوبائی سطح پر حفظ و قرات مقابلہ منعقدکرانے کا پروگرام ہے پروگرام کے مطابق مختلف شعبوں میں پہلے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں 23 نومبر 2019 تک ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلع سطح پر منعقد ہونگے جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بمقام اوقاف آڈیٹوریم عیدگاہ، چارسدہ روڈ پشاور میں 18 دسمبر 2019 بروز بدھ صبح 9 بجے منعقد کئے جانے والے مقابلوں میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے حفاظ اور 19 دسمبر 2019 بروز جمعرات صبح 9 بجے منعقدہ کئے جانے والے مقابلوں میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے قاری\ قاریات حصہ لیں گے۔تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء اور طالبات اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بروقت رابطہ کرکے مجوزہ مقابلے کے لیے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں کسی ذاتی خط و کتابت کا انتظار نہ کیا جائے اور نہ ذاتی خط و کتابت کی جائے گی جبکہ صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے کسی بھی فرد کو براہ راست شرکت کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27784