Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام گرلز کالج بونی کیلئے ابنوشی کا منصوبہ مکمل

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کے دور افتادہ ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں قائم گرلزڈگری کالج میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا درپیش مسلہ حل کر دیا 7لاکھ 60ہزار روپے کی لاگت سے بونی اپر چترال کے ڈگری کالج میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔

منصوبے کا افتتاح الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے اپنے تین روزہ دورہ اپر ولوئر چترال کے موقع پر کر دیا۔افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤندیشن چترال کے صدر نویداحمد بیگ،اپر چترال کے صدر عبدالکبیر،جماعت اسلامی اپر چترال کے امیر وسابق ناظم مولانا جاویدحسین،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی منیجر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد،منیجر ایجوکیشن وحید اللہ میڈیا منیجر نورالواحدجدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پرگرلز ڈگری کالج بونی کی پرنسپل سعیدہ نگہت نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 93کنال رقبے پر تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز2009ء میں ہوا تھا جس میں اب تک 4000سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کالج میں پینے کے صاف پانی کا مسلہ شروع دن سے چلا آرہا تھا اور گزشتہ سال پانی بحران شدت اختیار کرنے کے بعد ہم نے چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی سے کالج کے آبنوشی مسلے کے حل میں تعاون کی درخواست کی جس پر ایم این اے نے حکومتی ترقیاتی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اس مسلے کے حل کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کرنے کی تجویز دی۔ ہم نے الخدمت فاؤنڈیشن کو باقاعدہ درخواست دی۔الخدمت فاؤنڈیشن نے منصوبے پر کام کا آغاز کیا اور آج یہ منصوبہ مکمل ہواہے جس سے نہ صرف کالج بلکہ ہاسٹل اور منسلکہ مقامی آبادی میں آبنوشی کا سنگین مسلہ حل ہوگیا ہے جس پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں۔
.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات شعبوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فرہمی کے لئے کوشاں ہے۔چترال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دو ہائی سکول،الخدمت ہسپتال،جدید ٖڈائیگناسٹک لیب،یوتھ ہاسٹل ایمبولینس سروس کے علاہ یتیم بچوں کی کفالت کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پرکالج کے مشاورتی کونسل کے ممبرمولانا قاضی فضل ربانی، جاوید حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
alkhidmat foundation chitral water supply inaugurated in ggdc booni 2


شیئر کریں: