Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی ائی چترال کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے ریلی اور جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف چترال کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پی آئی اے چوک چترال میں کشمیری معصوم، مظلوم اور نہتے عوام کے حق میں پر امن ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں اور پھول جیسے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھینگے اورہم کشمیری مسلمانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم وبربریت اور کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بھارت سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی۔جلسہ عام سے صدر پی ٹی آئی چترال عبداللطیف،مولانا اسرار الدین الہلال،صدر تجار یونین شبیر احمد،سجاد احمد ودیگر نے خطاب کیا۔
kashmir solidarity chitral pti


شیئر کریں: