Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایم سی کی حصول میں تاخیر، گورنمنٹ کالج بونی کے طلباء سراپا احتجاج، مستوج روڈ پردھرنا

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء نے جمعرات کے روز بی اے، بی ایس سی کے ڈی ایم سی نہ ملنے کی وجہ سے زیارت خندان کے مقام پرچترال مستوج ،گلگت روڈ پرکئی گھنٹوں‌دھرنا دیا. جس کی وجہ سے مستوج روڈ کے ساتھ موڑکہواورتورکہوروڈ بھی کئی گھنٹوں‌بند رہی.احتجاجی طلباء پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں شرینگل یونیورسٹی کے خلاف نعرے درج تھے. ان کہنا تھا کہ ڈی ایم سی وقت پرنہ پہنچنے کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اورساتھ وہ اگلے داخلوں‌سے بھی ابھی تک محروم ہیں‌جبکہ دوسری طرف یونیورسٹی ڈیم ایم سیز کیلئے مذید فیس کا طلبگار ہے . طلباء کی دھرنا کی وجہ سے مستوج روڈ کئی گھنٹوں‌تک بلاک رہااوردونوں‌اطراف گاڑیوں‌کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم اپرچترال انتطامیہ کی طر ف سے اسسٹنٹ کمشنرموقع پراکر طلباء کویقین دہانی کرائی . جس پروہ پرآمن منشتر ہوئے اورمستوج روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
govt degree college booni protest 1


شیئر کریں: