Chitral Times

Dec 5, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام بونی میں آل پارٹیز کانفرنس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ)‌ امیر جمعیت علمائے اسلام اپرچترال مولانا شیرکریم شاہ کی سربراہی میں آزادی مارچ اوریوم یکجہتی کمشیرمیں شرکت کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بونی میں منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لئے چترال کے عوام آزادی مارچ میں شرکت کر یں‌گے.

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ یک جہتی کشمیر منانے کی غرض سے پورے اپرچترال سے عوام قافلوں کی صورت میں گہلی سٹیڈیم بونی پہنچ کر کشمیری عوام کے حق میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرینگے.

اجلاس سے امیر جمعیت علمائے اسلام اپرچترال مولانا شیرکریم شاہ اور نائب امیر فاتح باری کے علاوہ صدر اے این پی اپر چترال چیرمین فیص الرحمن،صدر مسلم لیگ ن اپرچترال پرنس سلطان الملک،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپرچترال پرویز لال،قیم جماعت اسلامی اپرچترال عنایت اللہ،صدر تحریک حقوق عوام مختار احمد اور دوسرے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
JUI upper Chitral confrence 2


شیئر کریں: