Chitral Times

Dec 7, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسپیشل ایجوکیشن چترال کیلئے حسین احمد سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈییپارٹمنٹ صدرمنتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چترال کا ایک اجلاس زیر صدارت حسین احمد ریٹائیرڈڈائریکٹرسوشل ویلفیئر خیبر پختونخواہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل ایجو کیشن سنٹر کے جملہ طلبا و طالبات کے والدین اور ادارے کے اسٹاف نے شرکت کیں۔

اجلاس کا آغاز مولانا تاج الملوک نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اجلاس میں سابقہ صدر میاں محبوب علی شاہ کاکا خیل کے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں ائندہ تین سال کے لئے حسین احمد ریٹائیرڈ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈییپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کو اسپیشنل ایجوکیشن سنٹر چترال کیلئے صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ میاں محبوب علی شاہ کاکا خیل کو P.T.A کے سرپرست اعلیٰ چنا گیا۔
.
P.T.Aکے کا بینہ کے دیگر عہدیداروں کی تقرری کیلئے صدر کو اختیار دیاگیا۔ جبکہ سابقہ جنرل سیکٹری P.T.Aچترال تاج الدین Rtdسوشل ویلفیئر آفیسر کو دوبارہ جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں خصوصی بچو ں کے اس سنٹر کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اور والدین کی جانب سے بھی مختلف مسائل پر بحث ہوئی۔ ادارے کے سربراہ رحمت نواز سرورنے بھی ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور والدین کے تعاون پران کا شکریہ ادا کیا۔صدر اجلاس حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئےP.T.A کو فعال کرنے اور ادارے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے اور ادارے کی بہتری کیلئے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔ اور اس کے ساتھ یہ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
special education chitral2


شیئر کریں: