Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ثقافت کو محفوظ بنانےاورترقی دینے کیلئے ایکوٹورزم ویلج قائم کئے جائینگے.عاطف خان

شیئر کریں:

پشاو(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ چترال کی وادی کالاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے جہاں مقامی لوگوں کو تربیت اور سرمایہ فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وائبک جمسن کی سربراہی میں یونیسکو کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وثقافت بابر خان اور ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد خان بھی موجود تھے۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے سمیت وہاں‌پر ایکو ٹورازم ویلج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر وزیر نے یونیسکو وفد کو بتایا کہ خیبر پختوخوا حکومت چترال میں کالاش وادی کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے وہاں پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ کالاش کی ثقافت کو محفوظ بنایا جاسکے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کالاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ بھی فراہم کیا جائیگا۔ یونیسکو وفد نے اس سلسلے میں ہر قسم کے مالی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وفد نے سینئر وزیر کو ایکو ٹورازم کے حوالے سے اپنے پلان سے بھی آگاہ کیا۔
kalash festival Ochaw concluded here in Chitral 4


شیئر کریں: