Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دو مرحلوں پر مشتمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمزرپورٹ )رائیونڈ میں منعقد ہونے والے تبلغی اجتماع کے دو مرحلوں پر مشتمل شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوکر تین نومبر تک جاری رہے گا جبکہ چار نومبر کو دعا کروائی جائیگی اسی طرح رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے شروع ہو کر دس نومبر تک جاری رہے گا جبکہ گیارہ نومبر کو دوسرے مرحلے کی دعا کروائی جائیگی رائیونڈ انتظامیہ نے اجتماع کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں کو تقسیم کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ اجتماع کے پہلے مرحلے میں حلقہ دیر، سرگودھا، سندھ ،راولپنڈی اور بنوں کے لوگ شامل ہو سکیں گے،جبکہ دوسرے مرحلے میں حلقہ گوجرانوالہ ، مانسہرہ، بہاولپور ، کوہاٹ اور مردان سمیت دیگر صوبوں کے شہری شرکت کرسکیں گے اس کے علاوہ اجتماع کے دونوں مرحلوں میں بھارت،بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مذہبی سکالر بھی شرکت کرینگے ۔
Raiwand ijtimagh 2019


شیئر کریں: