Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر کے 500 دینی مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ ہے..امورنوجوانان

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر کے دینی مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،حکام وزیراعظم امور نوجوانان پروگرام
.
اسلام آباد(آئی آئی پی)وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے ملک بھر کے دینی مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ منصوبہ بندی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑھتی طلب اور بہتر و معیاری تعلیم میں اس ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے پیش نظر کی گئی ہے کیوں کہ حکومت مدارس کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر حکمت عملی وضع کرنے پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم امور نوجوانان پروگرام کے حکام نے یہاں سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ بیشتر مدارس کو رسمی تعلیمی پروگراموں کی جانب لے جایا گیا ہے تاکہ مذہبی علوم کے اتھ ساتھ ان طلبہ کو بنیادی رسمی علوم سے بھی آراستہ کیا جا سکے، وزیراعظم امور نوجوانان پروگرام مختلف مدارس کے تعاون سے ان مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے گا جس کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے دینی مدارس کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا، اس ضمن مین طلبہ کو تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ مختلف سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کو بروئے کا ر لا سکیں۔ حکام نے بتایا کہ اس پرو گرام کا مقصد ان مدارس کے طلبہ کو عملی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا بھی ہے۔


شیئر کریں: