Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میزان بینک نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز 2019سمیت متعدد ایوارڈ ز جیت لیے!

Posted on
شیئر کریں:

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدکی جانے والی نویں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈزکی تقریب میں اس کے شریعہ ایڈوائزری رول پر جی آئی ایف اے اسپیشل ایوارڈ(GIFA Special Award 2019) سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔اسلامی مالیاتی انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے میزان بینک نے شریعہ آڈیٹر آف دی ایئرایوارڈ (Shariah Auditor of the Year) اور شریعہ اتھنسٹی ایوارڈ (Shariah Authenticity Award) بھی حاصل کئے ہیں۔

.
2013 سے اب تک میزان بینک کوچوتھی بار گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔جی آئی ایف اے ایوارڈز کو اسلامک بینکنگ کے شعبے کے نامور عالمی ایوارڈز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس میں معاشرتی ذمہ داری، شریعہ اتھنسٹی اور اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے ساتھ وابستگی کی بنیاد پر ایوارڈکا تعین کیا جاتا ہے۔ میزان بینک کا تین کیٹگریز میں ایوارڈ زحاصل کرنا اس بات کی عکاسی ہے کہ میزان بینک کا شمار دنیا کے بہترین شرعی مالیاتی اداروں میں ہوتا ہے۔
.
میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز حاصل کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ پاکستان میں اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے میزان بینک کی کوششوں کا اعتراف بینک کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ملک میں اسلامک بینکنگ کے بانی ہونے کے ناطے اور 2018کے پاکستان کے بہترین بینک کاایوارڈ کے ساتھ ہم شریعہ کمپلائنس اور اپنی اقدار پر قائم رہتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کے ہر رکن کیلئے خوشی کا باعث ہے اور اسے ہم اپنے صارفین کے نام کرتے ہیں جنھوں نے ملک کا اہم اسلامی بینک بننے میں ہماری مدد کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27516