Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرے لسٹ کا معاملہ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

پیرس (سی ایم لنکس)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کے باریمیں حتمی اعلان 18اکتوبر کو متوقع ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں پیرس میں جاری ہے، پیرس میں ہونیوالیاجلاس میں ایف ایٹی ایف نے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایف اے ٹی ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا پلینری میٹنگ کاآغازصدرایف ایٹی ایف کیخطاب سیہوا، اجلاس کیاہم فیصلوں کا اعلان 18اکتوبر کو کیاجائے گا، ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی جمعے کو جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے کہا پاکستان نے ٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ کیخلاف قابل ذکراقدامات کئیہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سیحتمی اعلان 18اکتوبر کو کیا جائے گا، گریلسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 3 ممالک کی سپورٹ درکار ہوگی اور پاکستان کو چین، ملائیشیا اورترکی کی حمایت حاصل ہیں۔پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔جس کینتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونیکیبرابررہ گئے ہیں۔پاکستانی وفدستائیس اعتراضات سیمتعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوارکواجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائیگا۔ جس کے بعدپاکستان کیاسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔ایف ایٹی ایف کیاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا وفد وفاقی وزیربرا ئیاقتصادی امورحماداظہرکی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، ذرائع کیمطابق پاکستان کو مزید اقدامات کیلئے چار ماہ کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27487