Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایاگیا

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن 2019ءکے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں سکول ہذا کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول چرون، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون اور اسلامیہ ماڈل سکول بمباغ کی طالبات اور اساتذہ نے شرکت کیں۔اس دن کو منانے کا خصوصی مقصد لوگوں کو ہاتھ دھونے کے معیاری اصولوں اور مختلف بیماریوں سے اپنے آپ کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے وغیرہ موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ،ساتھ ہی ساتھ شرکاء کی جانب سے ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور ہاتھ دھونے کے سات مختلف مراحل عملی طور پر دیکھائے گئے۔اس سال ہاتھ دھونے کے عالمی دن کا موضوع” Clean Hands For All” تھا۔اس بارے میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کے طالبات کی جانب سے ایک خوبصورت پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ اس پریزنٹیشن کے زریعے طالبات نے نہ صرف اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ سکو ل کے اندر کی گئی سروے کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی۔
آخر میں سکول ہذا کی پرنسپل سلطانہ برہان ا لدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس اہم دن کی مناسبت سےاپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا اور صفائی کی اہمیت ،ہاتھوں کی درست دھلائی سمیت مختلف بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے میں ہاتھوں کی صفائی کو بنیادی قرار دیا۔


شیئر کریں: