Chitral Times

Apr 21, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے یوٹیلیٹی سٹورز ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کرنے کا حکم دیدیا

Posted on
شیئر کریں:

لاہور(سی ایم لنکس)نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا۔ ممبر نور زمان نے یونین کی درخواست پر سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ این آئی آر سی کے ممبر نور زمان نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی یونین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی حکومت دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھا رہی۔کمیشن سے درخواست گزار نے کہا انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات منظور کئے تھے جس کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات منظور کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورزکے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے۔ نیشنل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔کارپوریشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ ملازمین کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سی بی اے کے صدر نے درخواست دائر کی جبکہ سیکرٹری کا اس درخواست میں کوئی ذکر نہیں۔ کارپوریشن کے وکیل کی طرف سے استدعا کی گئی سی بی اے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی جائے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے درخواست گزار کی اپیل منظور کرلی اور کارپوریشن کو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔


شیئر کریں: