Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کل سے کھول دیاجائیگا، احتجاجی اساتذہ ایک ہفتے کیلئے معطل

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ ایک ہفتے سے بند چترال کے معروف درسگاہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کل 16اکتوبر سے کھول دیا جائیگا. ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال نے سینئرسول جج چترال کی طرف سے سکول کھولنے کے احکامات کےجواب میں‌ تحریری طور پر عدالت کو بتایا ہے کہ سکول کے تمام سیکشن کھول دئے گئے ہیں. تاہم آج صبح جب طلباء اوراساتذہ پرائیویٹ گاڑیوں‌میں دی لینک لینڈ سکول اینڈ کالج کے سینئرسیکشن دولوموچ پہنچے توانھیں سکول گیٹ پر اندرجانے کی اجازت نہیں‌دی گئی جبکہ سکول اینڈکالج کے احاطے میں ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار بھی موجود تھے. ادارے کے پرنسپل مس کیری نے وہی جملہ دھرایا ہے کہ ہرایک ٹیچرتحریری اورطالب علم ذاتی طورپر ان سے مل کر معافی مانگیں گے. گھنٹوں انتظارکے بعد بھی انھیں‌اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پر طالب علم گھروں‌کو واپس آگئے. جس پر والدین کی طرف سے عدالتی حکم نامہ نہ مانننے کے خلاف دوبارہ درخواست سینئرسول جج کی عدالت میں جمع کردیا گیا ہے .
.
درین اثنا دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج انتظامیہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ مٰیں کل سے سکول وکالج کے تمام سیکشنز بشمول دولوموچ کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے . جس کے مطابق کل یعنی 16 اکتوبرسے دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج میں پڑھائی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا. تاہم اساتذہ اورپرنسپل کے درمیان چپقلش برقرار ہے . پرنسپل ہر استاد سے الگ الگ تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ اساتذہ اسی طرح کے کسی بھی تحریری معافی نامہ دینے سے گریزان ہیں. جس کی وجہ سے کلاسز میں دوبارہ خلل پڑنے کا خدشہ ہے . دوسری طرف سے والدین کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران اساتذہ اورسکول انتظامیہ وپرنسپل کے درمیان مصالحت اورثالثی کیلئے کوشش کررہے تھے مگر پرنسپل مس کیری کمیٹی کے ممبران سے بھی ملنے سے انکاری ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اورپرنسپل کے درمیان ثالثی کاکردارکون ادا کریگا یہ ایک الگ سوال ہے .
. زرائع کے مطابق منگل کے روز پرنسپل مس کیری نے احتجاجی اساتذہ کو ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیا ہے .اوراساتذہ کے نام سسپینشن لیٹرایشو ہوچکا ہے ، جس کی وجہ سے شاید اساتذہ سکول نہ جاسکیں گے جس کی بنا پرمذید ایک ہفتہ کیلئےبچوں کی پڑھائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے. بچوں‌کے والدین نے سکول انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگربچوں‌کی پڑھائی مذید متاثرہوئی تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں‌ہونگے.
the langland school and college chitral students and teacher waiting for sechool opening at main campus22

the langland school and college chitral students and teacher waiting for sechool opening at main campus2

the langland school and college chitral students and teacher waiting for sechool opening at main campus


شیئر کریں: