Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے وزیرزادہ کی آئی جی پی سے ملاقات،اپر چترال کیلئے الگ پولیس سیٹ اپ کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے آئی جی کے پی سے اُن کے دفتر میں ایک ملاقات میں اُنہوں نے اپر چترال میں انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے الگ پولیس سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر اپر چترال کے لئے الگ پولیس سیٹ اپ کے قیام کے لئے فوری کام شروع کرے۔

اُنہوں نے گذشتہ روز بونی میں رونما ہونے والے فائرنگ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ایم پی اے وزیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں اپر چترال میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر انتہاہی افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف انکوائری کرکے اُن کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
.
واضح رہے کہ گزشتہ روز بونی میں کروئی جنالی کے مقام پرفٹ بال گراونڈ کی زمین کے تنازعے پر گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں پر فائرنگ کی وجہ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے.


شیئر کریں: