Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں پر فائرنگ اور تشدد کے خلاف عوامی احتجاج

شیئر کریں:

بونی (ظہیرالدین بابر) گزشتہ روز کے کروئی جنالی کے ناخوشگوار واقعے کے خلاف عوام کروئی جنالی نے بونی چوک میں زبردست احتجاج کیا۔ اور واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ جلسے کی قیادت چیئرمین فضل الرحمان، مولانا فدا الرحمان، کر رہے تھے۔ جبکہ مقررین میں رحمت سلام لال، بازار یونین کے صدر محمد شافی،اور فرمان مراد شامل تھے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز کروئی جنالی دیدار گاہ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں پر تشدد اور فائرنگ سے 6افراد زخمی ہوئے تھے۔ عوام کروئی جنالی اور گولوغ آ وی کے رضا خیل برادری کے مابین اس زمین کی ملکیت پر تنازعہ ہے جہاں یہ گراؤنڈ موجود ہے۔ کل سہ پہر جب کروئی جنالی بونی کے بچے اس گراؤنڈ میں حسب معمول کرکٹ کھیل رہے تھے کہ رضا خیل برادری کے کچھ لوگ وہاں آ کر انھیں کرکٹ کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس پر تنازعہ شروع ہوا۔ نتیجے میں مخالف فریق کی طرف سے بچوں پر مبینہ طور پرفائرنگ کی گئی۔ جس سے 6افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی بناپر فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں‌میں‌صادق الرحمن ، لعل خان، شریف خان بشیر اورمجیب شامل ہیں.
Booni kroy junali protest for playground 4

Booni kroy junali protest for playground 2

booni ground protest


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27331