Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جی ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کا صرف ژانگ بازار سیکشن پیرکے دن کھلے گا..ڈپٹی کمشنر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جی ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کا ژانگ بازارسیکشن پیر کے روز سے دوبارہ کھلے گاجو کہ گزشتہ ہفتے کشیدہ حالات کے باعث بند کردئیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ سکول کے پرنسپل مس کیری نے سکول کے مختلف سیکشنوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پیر کے دن صر ف ژانگ بازار سیکشن کھلے گا جبکہ سینگور اور دولومچ کا مین سیکشن آئندہ چند دنوں میں کھول دئیے جائیں گے۔
دریں اثنا والدین کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں‌جاری ہے جس میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا.


شیئر کریں: