Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی.اے.ایس اورڈی ایم ایس افسران کیلئے ڈیپارٹمنٹل امتحانات نومبرکے پہلے ہفتے میں‌ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اورڈسٹرکٹ منیجمنٹ سروس کے گریڈ17 افسران کے لئے ڈیپارٹمنٹل امتحانات برائے سال 2019 نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے۔ مذکورہ امتحانات میں کریمنل لاء 2، کریمنل لاء 3، ریونیولاء 3، جیل، لوکل گورنمنٹ، سول لاء 2اور ٹریژری کے مضامین شامل ہیں۔تمام صوبائی محکموں کو ان امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی تفصیلات اس مہینے کی 31 تاریخ تک صوبائی محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں جمع کرانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27188