Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے.کے.ایچ.ایس.پی. کے زیراہتمام ورلڈ مینٹل ڈے کی مناسبت سے ایک روزہ ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان،چترال کے زیر ہاتمام ورلڈ منٹیل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعبہء صحت سے تعلق رکھنے والے شخصیات،سکول اور کالج کے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز، مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی کے معتبرات و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ ریجنل ہیڈ اے۔کے۔ایچ۔ایس۔پی معراج الدین نے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور ضلع چترال میں اے۔کے ایچ۔ایس۔پی کے خدمات کا مختصر ذکر کرتے ہوے کہا کہ ادارہ حکومتی اشتراک کے ساتھ صحت کے شعبہ میں لوگوں کو سہولیات پہنچانے کے عرض ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔منٹیل ہیلتھ ڈے منانے کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں نفسیاتی امراض اور خود کُشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے عوام میں شغور پیدا کرنا ہے۔جو کہ نفسیاتی امراض اور خود کُشی ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔ اے۔کے۔ایچ۔ایس۔پی اور حکومتی ادارے اکیلے اس مسلہ کو حل نہیں کر سکتے اس لیے سکول،کالج اور سول سوسائٹی کے حضرات معاشرہ میں اس مہلک اور جان لیوا بیماری کے روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس لیے یہ اگاہی مہیم سننے کے حد تک محدود نہ ہو بلکہ اس مہیم کو بھر پور انداز میں معاشرہ میں پھلایا جائے تا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہو.
.
ڈاکٹر نثار حسین نے نفسیاتی بیماریوں کے اقسام اس کے وجوہات و اسباب اور منفی اثرات پر سائنسی اور میڈیکل سائنس کی بنیاد پر مفصل گفتگو کی۔ اورعلاج کے مختلف طریقے،اختیاطی تدابیر کے ساتھ خود کشی کے روک تھام کے سلسلے مختلف تجاویز بھی پیش کی۔
.
مذہبی سکالر خطیب اپر چترال مولانا فصیح الرحمٰن قران اور احادیث کی روشنی میں خود کُشی کے موضوع پر سیرِ حاصل تقریرکی.انھوں‌نے بچوں کی پرورش اور ماں باپ کی زمہ داریوں پر اسلامی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی اور خود کشی کو اسلام کے اصولوں کے خلاف فعل قرار دی اور اس کی اصل وجہ دین سے بیزاری اور اسلامی احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا ۔
.
سئیکاٹرسٹ شازیہ خان نفسیاتی بیماری کے وجوہات،علامات اور اثرات پر مختلف زاویوں سے اپنی نقطہ نظر پیش کی۔ اور اس کے تدارک کے لیے مختلف تجاویز پر عمل کرنے پر زور دیا۔الواعظ سید امین شاہ،صدر لوکل کونسل یوسف حیات اور ڈاکٹر فیض الملک نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ اس بات کو سیمنار یا سننے کے حد تک محدود کرنے کے بجائے اس اگاہی مہیم کو سکولوں،عبادت گاہوں اور کالجوں تک پھیلانے پر زور دئیے۔ تاکہ اس کے مثبت اثرات ہر خاص و عام تک پہنچ سکھے۔ تقریب کے آخر میں منیجر اے۔کے ایچ۔ایس۔پی نصرت جہاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سوشل ارگینائزر نورالھدیٰ یفتالیؔ نظامت کی فرائض سر انجام دی۔
akhsp mental health workshop booni 5

akhsp mental health workshop booni 9

akhsp mental health workshop booni 8

akhsp mental health workshop booni 3

akhsp mental health workshop booni 7

akhsp mental health workshop booni 2

akhsp mental health workshop booni 6


شیئر کریں: