Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سٹیلمنٹ آفیسر سید مظہرعلی شاہ کے اعزاز میں بونی میں الوداعی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) سٹیلمنٹ آفیسرچترال سید مظہرعلی شاہ کے اعزاز میں سٹلمنٹ اسٹاف اپر چترال کے طرف سے سٹلمنٹ آفس بونی میں ایک سادہ اور پُر وقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسٹاف کے علاو علاقے کے دوسرے افراد بھی شریک تھے۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔سٹلمنٹ اسٹاف اصعر علی۔۔ اور ظفر اللہ۔اسٹاف کے ساتھ بہترین راویہ برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو خراجِ تحسین پیش کی۔ سٹلمنٹ اپر چترال کے تحصیلدار اور ممتاز شاعر محمد نواز رفیعؔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سید مظہر علی شاہ نہ صرف فرض شناس آفیسر ہیں بلکہ وہ اسٹاف کے ساتھ ایک شفیق مہربان دوست کے طور پر اپنے لیے الگ مقام پیدا کی۔آپ کی شرافت،اخلاق، شفقت کی بنااسٹاف میں خود اعتمادی اور اپنی فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کا حوصلہ پیدا ہوا۔ آپ ہر کام میں اسٹاف کو اعتماد میں لیکر اگے بڑھنے کا قائل تھے اس وجہ سے ہر مشکل کام آسان ہو جاتا تھا۔اگر چہ آج اسٹاف اپ کے تبادلہ سے افسردہ ضرور ہیں لیکن جو رشتہ آپ نے اپنے حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے قائم کئے وہ تا دیر قائم رہیگی۔

علی حضور فقیرؔ موقع کے مناسبت سے ایک نظم پیش کر کے حاضریں سے خوب داد اصول کی۔تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلر سردار حکیم بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید مظہر علی شاہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی۔ بعد میں سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ اپنے خطاب میں اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا وہ انہیں عزت دی۔ انھوں نے کہا کہ سٹلمنٹ میں مجھے بہت کچھ سیکھنے اور تجربات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔اور میں نے کوشش کی کہ اسٹاف کو ساتھ لیکر علاقے کی بہتر مفاد میں جو کچھ مجھ سے ہو سکے کر لیا۔

انھوں‌نے سٹلمنٹ اسٹاف کو بہترین اسٹاف قرار دیتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض نبھانے کی تلقین کی۔ صدر ِ تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں سید مظہر علی شاہ کی خدمات اور اسٹاف کی اخلاص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ مظہر علی شاہ اپنے اسٹاف کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہوئے اپنے فرائضِ منصبی نبھائے ہیں جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ انھوں نے اپنی طرف سے سٹلمنٹ اسٹاف کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔
settlement officer mazhar ali shah transfered 3 1

settlement officer mazhar ali shah farewell party booni

settlement officer mazhar ali shah farewell party
settlement officer mazhar ali shah transfered 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27052