Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان کیلے کنٹرول روم قائم کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپوٹ )‌ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے انٹر میڈ یٹ سپلیمنٹری امتحان 2019 کے دوران طلباء کی سہولت کے لئے کنٹرول روم قائم کیا ہے جس کے ذریعے صبح 9 سے شام 5 تک طلباء کو امتحان سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔سپلیمنٹری امتحان 16-10-2019 سے 07-11-2019 تک جاری رہیں گے۔

دریں اثنا پروینشنل سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران کے لئے دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ ٹریننگ کے پہلے روز خیبر پختونخوا کے رولز آف بزنس1985 بمع ترامیم اور سول سروسز لاء کے موضوعات پر تربیت دی جائے گی جبکہ دوسرے روز پروجیکٹ مینجمنٹ،اے ڈی پی کی تیاری وغیرہ کے موضوعات پر تربیت دی جائے گی۔یہ ٹریننگ 22 اور 21 اکتوبر کو لوکل گورننس سکول حیات آباد میں منعقد ہوگی۔


شیئر کریں: