Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن کا قیام

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا جس کا افتتاح کل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اوورسیزپاکستانیوں کیمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکیلئیکوشاں ہے، اس ضمن میں معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی زلفی بخاری احسن اقدامات کرتے نظر بھی آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسلام آبادمیں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا جس کا افتتاح کل معاونِ خصوصی زلفی بخاری کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں زمین اور جائیدادوں کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستانی شہریوں کے اکثر مسائل اْن کی عدم موجودگی کے باعث التوا کا شکار رہتے تھے، پولیس اسٹیشن کھلنے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل ہوں گے۔حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کیلیے مستقبل میں اس قسم کیمزیداقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیرونِ ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حکمرانوں سے بات کی جس کے بعد قیدیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہوئی۔
…………………………………………
.

طالبان سے بات چیت کے بعدزلمے خلیل واپس روانہ
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد واپس واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں موجود طالبان رہنماؤں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان رہنماوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ہفتہ کی رات واشنگٹن روانہ ہوئے۔اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے اپنے دورے کے دوران 3 روز میں متعدد بار طالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، تاہم ان ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نے کی۔ ملاقات سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 3 روزہ ملاقاتوں میں دونوں فریقین کی جانب سے اعتماد کی فضا قائم کرنے کیلئے کچھ شرائط پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقاتوں میں امن مذاکرات دوبارہ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جب کہ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں سب سے اہم پیش رفت قیدیوں کے تبادلوں پر اتفاق کرنا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے اغوا کیے گئے 2 پروفیسروں کو رہا کرنے کا امکان ہے، جب کہ امریکا کی جانب سے بھی بدلے میں پکڑے گئے تقریباً11 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا امکان ہے، قومی امکان ہے کہ امریکا پکڑے گئے انس حقانی کو بھی رہا کرے۔طالبان ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین بات چیت کی فضا دوبارہ قائم کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
…………………………….
.

پشاور میں ای چالان سروس متعارف، صارفین کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور میں ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے ای چالان سروس متعارف کروا دی۔پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موبائل ایپ کے ذریعے ای چالان دیا جائے گا جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کا ڈیٹا بھی ریکارڈ ہو گا۔تمام چالان کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ ہو گا، ای چالان کی صورت میں صارفین کو تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول ہو گا، ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان متعارف کرنے سے چالان کی شفافیت بھی ممکن ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27019