Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں وقفے وقفے سے بارش ، پہاڑوں اور بروغل و شندورٹاپ میں سیزن کی پہلی برفباری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض‌میں گزشتہ تین دنوں‌سے وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں‌وبالائی علاقوں میں‌برفباری کاسلسلہ جاری ہے . ذرائع کے مطابق بروغل کشمانجا اورشندورٹاپ میں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی ہے . کشمانجا میں تقریبا چھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا کی بلندترین پولوگروانڈ میں تقریبا تین انچ برفباری ہوئی . تاہم چترال اورگلگت کے درمیان ٹریفک روان دواں ہے. وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے. اخری اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں‌میں وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں‌پر برفباری جاری ہے . گزشتہ رات چترال گول نیشنل پارک میں بھی برفباری ہوئی ہے .
Shandur top snow fall chitral 4

Shandur top snow fall chitral 3 1

Shandur top snow fall chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
26974