Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں استاد کا عالمی دن منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ )5 اکتوبر کو پوری دنیا میں استاد کے عالمی دن کے طور پرمیں منایا جاتا ہے اس مناسبت سے ایک پررونق تقریب آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں گرانڈ اسمبلی کی صورت میں ہوئی۔ علی الصبح سکول کو استاد کے حوالے سے اقوال اور اشعار سے سجایا گیا۔ تقریب کو منفرد بنانے کے لیے اسمبلی میں اساتذہ نے حصہ لیا اور طالبات اساتذہ کے گاون پہنے مختلف اساتذہ کے حلیے میں اسمبلی میں شرکت کی۔ اسمبلی میں لیکچرار اسلامیات فدا محمد نے تلاوت کی ، لیکچرار اردو عبداللہ شہاب نے ترجمہ کیا، لیکچرار بیالوجی محمد امین نے کوٹیشن، لیکچرار انگریزی کلثوم سیدہ، لیکچرار فزکس رابعہ اور لیکچرار بیالوجی صوفیہ بانو نے نعت پیش کیں، لیکچرار مطالعہ پاکستان فضیلہ، لیکچرار کیمسٹری شفیق الرحمن اور لیب اسسٹنٹ شائستہ اور لائبریرئین شہناز نے ملی نعمہ پیش کیں اس طرح لیکچرار فزیکل ایجوکیشن رخسانہ سمیت لیکچرار ریاضی شریف اللہ نے قومی ترانہ پیش کیا۔ اسمبلی میں مختلف ہاوسز کی زمہ داری بھی اساتذہ نے پوری کی۔ تقریب میں طالبات کی طرف سے ملٹی میڈیا میں تمام اساتذہ کے لیے فرداً فرداً تحسینی کلمات دیکھائے گئے۔ اس کے علاوہ طالبات نے استاتذہ کو خوب صورت ٹائیٹل سے نوازا اور اساتذہ کے لیے شاعری بھی پیش کی ۔ لیکچرار ریاضی نور محمد نے اساتذہ کی اہمیت اور اساتذہ کی عظمت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں طالبات نے اساتذہ سے کیک کٹوائی اور اساتذہ نے طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ مختلف سگمنٹس میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیااور اساتذہ سے اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26971