Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ای پیسکواپریشن سوات سرکل انجینئرخالد خان کی چترال میں کھلی کچہری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سپرنٹنڈنگ انجینئرپیسکو اپریشن (واپڈا) سوات سرکل انجینئرخالد خان نے ہفتہ کے دن واپڈا ریسٹ ہاوس دنین میں‌کھلی کچہری کا انعقاد کیا. یہ اپنی نوعیت کی پہلی کھلی کچہری تھی کہ محکمہ برقیات کی کسی ڈویژنل ہیڈ نے چترال میں عوامی مسائل سننے اوران کے حل کیلئے چترال میں ہی احکامات جاری کی . کھلی کچہری میں سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، نائب امیرجے یو آئی قاری جمال عبد الناصر، سابق صدروی سی ناظمین ایسوسی ایشن سجاد احمد، صدرتجاریونین شبیراحمد ودیگر کے علاوہ صارفین بجلی کثیر تعداد میں شرکت کی.

صارفین بجلی نے ایس ای کے سامنے بجلی سے متعلق مسائل کے انبارلگادیئے، جس میں اوربلنگ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اسٹاف کی کمی ودیگر شامل تھے.

سابق ایم این اے نے بجلی کے حوالے سے اپنے دورحکومت میں منظورکرائے گئے ساڑھے سات ارب روپے کے منصوبوں‌ پرتفصیل سے روشنی ڈالی،

ایس ای نے ٹرانسفرمیرخراب ہونے کی صورت میں‌چترال ہی میں مستند کاریگرکے زریعے مرمت اورپیسکو آفس کی طرف سے ادائیگی کی منظوری دی تاکہ موقع پر چترال ہی میں‌ خراب ٹرانسفرمیرمرمت ہوسکے اور ساتھ دروش میں‌پیسکو سب آفس کھولنے، گاڑی وعملہ کی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی. سپرنٹنڈنگ انجینئرنے بلوں کی قسط وارادائیگی کی سہولت دینے کی بھی ہدایت کی .

شرکاء نے چترال میں بجلی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا. جس کیلئے حکام بالا سے بات کرکے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کی .

khuli kachehri pesco office chitral SE khalid khan20

 

khuli kachehri pesco office chitral SE khalid khan

khuli kachehri pesco office chitral SE khalid khan234

khuli kachehri pesco office chitral SE khalid khan22


شیئر کریں: