Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لینگ لینڈ سکول سے متعلق کمشنرملاکنڈ کے بیانات حقائق کے برعکس ہیں…شاہد احمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کے نا ئب صدر شاہد احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کا لج کے متعلق چیف سکرٹری کے پی کے اور کمشنر ملا کنڈ کے بیانات حقا ئق کے بر عکس ہے، کمشنر ملاکنڈ کو چاہیے تھا کہ پہلے انکوائری یا تحقیقات کرتے مگرانھوں نے درجنوں‌ٹیچرزاورسٹاف کا موقف سننے بیغیرمخالفت میں بیان جاری کردیا جس سے معلوم ہو تا ہے کہ بیوری کریسی یقینا تحریک انصاف اور خصو صا ً عمران خان وزیر اعظم پا کستان کی عوام دوست حکومت کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں . حکام بالا جو دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کا لج کے مو جودہ انتظا میہ کے حق میں بیا نا ت دیے ہیں جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہوں کیونکہ مو جودہ سکول انتظا میہ کیری سکو فلڈ اور اس کے حوا ریوں نے لینگ لینڈ سکول کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیے ہیں۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت اور سابقہ وفاقی حکومت کی طرف سے دیے گئے 19کروڑ روپے جو تعمیرا تی کاموں کے لئے دئیے گئے تھے۔بد قسمتی سے ابھی تک سکول میں ایک اینٹ تک نہیں رکھا گیا ہے کلا سیں خا لی، بسیں خراب، ملا زمین پریشان،طلباء کیری اور اس کے بی۔او۔ جی کے خلا ف سراپا اختجا ج ہیں۔افسوس ناک بات یہ ہے ان حالات میں کمشنر ملا کنڈ اور چیف سکرٹری کے پی کے سکول کے بہتری اور کرپشن کے تحقیقات کے بجائے پرنسپل کے حق میں بیانات دینا اور بی۔او۔ جی کی جھوٹی تعریفیں کرنا سراسر نا انصا فی اور حقیقت کے منا فی ہے۔ اس سکول کو جان بوجھ کر ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج جو کہ ما ضی میں ہر سال تین تین ڈاکٹر ز انجینئرز، آرمی افیسر ز،لیکچرز،پروفیسراور دوسرے ایسے اسٹو ڈنٹس پیدا کئے تھے جو کہ ملکی اور غیر ملکی اداروں میں پا کستان کا نا م روشن کررہے ہیں اب کیری کی پرنسپل بننے کے بعد 2013سے لیکر اب تک ایک بھی ڈاکٹر اور انجینئر پیدا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔مس کیری کے پرنسپل بنے کے بعد سکول میں تعلیم کا معیار روز بروز گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس سکول چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں اس وقت کا لج میں اسٹو ڈنٹس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ میرٹ کا یہ حا ل ہے کہ پرنسپل کیری نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ملا زمتیں دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہے۔ لہذا میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سے اپیل کرتا ہوں کہ کمشنر ملا کنڈ اور چیف سکرٹری خیبر پختونخوا کے لینگ لینڈ سکول اور کالج کے متعلق غیر منا سب روئیے کا نوٹس لیکر سکول میں ہونے وا لی مبینہ بدعنوانیوں اور کرپشن کی تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے سکول کو تباہ ہونے سے بچائیں۔


شیئر کریں: