Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علما ءاسلام تحصیل دروش کی وکلا برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ )جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے امیر مولانا امین الرحمن دروش بار ایسو سی ایشن کے ساتھ دروش بار رو م میں سینیر وکیل کو پولیس آفسر کی طرف سے مبینہ تشدد کے حوالے اظہار یکجہتی کیلے وکلا حضرات کے ساتھ ملاقات کیں جس میں دروش بار کے وکلا و صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ شامل تھے۔ جماعت علما اسلام تحصیل دروش کے امیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت اور عوام کی بہتر مفاد کیلئے بہت زیادہ دعوے کرتے رہے مگر یہ دعویٰ محض دعویٰ نکلا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ پولیس عوام کی محافظ ہے اور کسی پر فرد پر غیر قانونی طور پر تشدد کا حق نہیں رکھتا ہے۔

جمعیت علما اسلام تحصیل دروش سینئر قانون سید برہان شاہ ایڈوکیٹ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس کے پی کے سے چترال میں مبینہ طور پر سینئر وکیل پر تشدد کا نوٹس لیکر پولیس آفسر کے کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔آخر میں دروش بار ایسو سی کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ نے جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے امیر و دیگر کارکنوں کو اظہار یکجہتی اور تعاؤن کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر فوری کاروائی کر کے پولیس آٖفسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گا ۔

واضح ہے کہ گذشتہ دنوں سینئر قانون دار کو ایس ڈی پی او بونی نےمبینہ تشدد کا نشانہ بنا جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے وکلا نے حکومت سے پولیس آفسر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا اور اس کی سنگین نتائج نکلنے کی بھی دھمکی دی ہیں۔ چترال،دروش اور بونی کے وکلا برادری نے پولیس آفسر کے خلاف کاروائی تک ہڑتال جاری رکھے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26920