Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات و تعمیرات نے یکم اکتوبر 2019 سے مارکیٹ ریٹ سسٹم (MRS) کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ مواصلات و تعمیرات نے یکم اکتوبر 2019 سے مارکیٹ ریٹ سسٹم (MRS) کی منظوری دے دی ہے۔ تمام محکمے عمومی اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ خصوصی طور پرپی سی ون کی تیاری اور عملی کام کیلئے مارکیٹ ریٹ سسٹم (MRS) برائے 2019 کے مطابق کام کریں گے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی طرف سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق غیر منظور شدہ اسکیموں پر نئے اپ ڈیٹیڈ مارکیٹ ریٹ سسٹم (ایم آر ایس-2019) کے ریٹ لاگو ہوں گے۔پی سی ون اور تخمینہ لاگت تمام غیر منظور شدہ نئی بننے والی اسکیموں کے لیے ایم آر ایس برائے سال 2019 کے مطابق بنائے جائیں گے۔ پہلے سے منظور شدہ منصوبے فوراً ٹینڈر ہونے چاہئیں جس کے لئے ایم آر ایس برائے سال 2019 کی نظرثانی کی ضرورت نہیں۔ ایم آر ایس سالانہ بنیادوں پر اپڈیٹ ہوگا جوکہ ایم آر ایس سیل مستقل طور پر کرے گا۔

.
ایم آر ایس 2019 محکمہ مواصلات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔مارکیٹ ریٹ سسٹم کی منظوری میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان اور سیکرٹری مواصلات وتعمیرات انجینئر محمد شہاب خٹک کی کاوشیں شامل ہیں۔ مارکیٹ ریٹ سسٹم 2019 کی بدولت مستقبل میں کوئی ایگزیکٹیو انجینئر اپنی مرضی سے BOQs (بل آف کوانٹیٹیز) میں ریٹس استعمال نہیں کر سکے گا اس سے پی سی ون کی تیاری میں شفافیت یقینی ہوگی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایم آر ایس سیل نے ایم آر ایس کی تجدید تعمیراتی مواد کے موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق کی ہے جس میں 1484 نئے آئٹم کوڈز شامل کئے گئے ہیں۔ 2734 پرانے آئٹم کوڈز کی تجدید کی گئی ہے جبکہ 79 نئے آلات/ مشینری کا اضافہ کیا گیا ہے اور مارکیٹ میں دستیاب نئے میٹریل کو شامل کر لیا گیا ہے۔

………………………….


یونیورسٹی آف پشاور کے تحت بیچلرلیول کے امتحانات دسمبرمیں منعقد ہونگے… کنڑولرامتحانا ت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) یونیورسٹی آف پشاور کے ماتحت بی اے / بی ایس سی /بی ٹیک /بی ایس سی نرسنگ (پارٹ I- II& ( ضمنی امتحانات، دسمبر 2019 کے مہینے میں منعقد کئے جائیں گے۔ گذشتہ امتحان میں ایک یا دو پرچوں میں کمپارٹ آنے والے امیدوار ہر طرح سے مکمل اپنے امتحانی داخلہ فارم مقررہ تاریخوں تک پشاور یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں جمع کراسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فارم، نارمل فیس کے ساتھ 21۔اکتوبر2019 تک لیٹ فیس کے ساتھ 05۔نومبر تک، دگنی فیس کے ساتھ 20۔نومبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 30 نومبر 2019 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔450 روپے فی پریکیٹکل، مقررہ فیس کے علاوہ جمع کرانا ہوں گے۔ پرائیویٹ امیدواروں کی ڈی ایم سیز (ماسوائے واجبات، دستاویزات میں کمی یا جرمانہ وغیرہ کے حامل امیداورں کے) ان کے متعلقہ پتوں پر بھیج دئے جائیں گے۔ جبکہ ریگولر اورلیٹ کالج طلباء اپنے ڈی ایم سیز، اپنے متعلقہ کالجز/ اداروں سے حاصل کر جاسکتے ہیں۔ مزید برآں ری چیکنگ/ری ٹوٹلنگ کے لئے اہل امیداور اپنے نتائج کے اعلان کے 21 دنوں کے اندر اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات پشاور یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: