Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں ہفتے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں‌لینڈسلائڈنگ کا خدشہ

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے۔ بدھ کی شام/رات مغربی ہواوٗں اور مون سون ہواوٗں کے ٹکراوٰ کا امکان۔یہ سلسلہ جمعرات کے روزسے ملک کے بیشتر علاقوں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر بدھ سے اتوار کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد) ،اسلام آبا د ، گلگت بلتستان،اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ تاہم چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
.
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران ضلع ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور اور ساہیوال میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

بدھ(شام )سے جمعہ کے دوران بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
.
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
.
اس دوران خیبر پختو نخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے .
.
اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ہزارہ،مالاکنڈ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے .اس دوران نشیبی رہائشیوں اور کسان بھائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا ۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیاہے . ۔تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے . اور۔ سیاحوں دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے .

پریس ریلیز کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دے سکتے ہیں
pdma advice


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26853