Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباء اوراساتذہ کا پرنسپل کی انتظامی اورمالی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف ومشہوردرسگاہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے طلبا ءاور اساتذہ نے سکول کے برٹش پرنسپل مس کیری شوفیلڈ Miss Carey Schofield کے مبینہ بد انتظامی اوربدعنوانی کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا . مظاہرین پرنسپل مس کیری کے خلاف پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں‌ ان کو فوری طور پر برطرف کرنے اورگوکیری گو کے نعرے درج تھے.
.

اساتذہ اور طلباء نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا۔ کہ فوری طور پر سکول کی غیر مُلکی پرنسپل کو برطرف کرکے سکول کی ساکھ اور تعلیمی معیار کو بحال رکھا جائے۔ جو کہ موجودہ پرنسپل کی تعیناتی کے بعد بُری طرح مجروح ہو چکی ہے۔
.
بعد آزان ڈپٹی کمشنرنوید احمد کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ذاکر حسین جدون نے مظاہرین اساتذہ سے مذاکرات کئے۔ جس پر احتجاجی اساتذہ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایا۔ کہ موجودہ پرنسپل کے آنے کے بعد سکول تعلیمی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بُری طرح شکار ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ کی انرولمنٹ دن بدن گھٹ رہی ہے۔ جبکہ اس سکول کو ضلع چترال کا بہترین سکول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اور اس کے طلبہ ملک کے اندر اور باہر اعلی عہدوں پر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ لیکن آج اس سکول کے نتائج انتہائی طور پر مایوس کُن اور افسوناک ہیں۔ اور سکول کی اس تباہ حالی اور تعلیمی انحطاط کی ذمہ دار موجودہ برٹش پرنسپل مس کیری شیفلڈ ہیں۔ اس لئے ہم اپنے سکول کو اس طرح تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سکول کی تعلیمی اور انتظامی پالیسی حکومت پاکستان کی تعلیمی پالیسی، انسانی حقوق اور لیبر قوانین کے خلاف ہیں۔ سکول کے وسائل طالب علموں اور سکول پر خرچ ہونے کی بجائے صرف پرنسپل پر خرچ ہو رہے ہیں۔ اور سکول کے طلبہ کو ڈسپلن کے نام پر یرغمال بنایا گیا ہے۔ اور قید خانہ بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی طلبہ میں نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو چکی ہیں۔
.
مس کیری کے چارچ سنبھالنے کے بعد سکول میں بدانتظامی کی وجہ سے سینکڑوں‌طلباوطالبات سکول چھوڑ چکے ہیں‌ سکول میں پہلے طلباء کی تعدا د گیارہ سو تھی جو کم ہوکر صرف سات سو رہ گئی ہے . اور درس و تدریس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ معاشی بد انتظامی اور بدعنوانی سے صاف نظر آرہا ہے۔ کہ موجودہ پرنسپل چترال کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگانے پر تُلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پرنسپل نے اسٹاف ہاؤس کے نام سے دیڑھ کروڑ کی لاگت سے بلڈنگ بنائی ہے۔ لیکن اُس میں کسی اور ٹیچر کو رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر کئی مالی بد عنوانیاں موجود ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اساتذہ کی تنخواہیں بھی پسندوناپسند کی بنیادپردی جاتی ہے، اگرکوئی اس کے خلاف آواز اُٹھائے تو انھیں‌ بہ یک جنبش قلم ہٹایا جاتا ہے .

.
انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حکومتی وسائل سے قائم اس درسگاہ کا انتظام فوری طور پر ڈپٹی کمشنر چترال سنبھال لیں‌. تاکہ ادارہ مذید تباہی سے بچ سکے. انھوں‌ نے بتایا کہ برٹش پرنسپل کی بدعنوانیوں‌کی دستان مختلف اخبارات اورسوشل میڈیا کی بھی زینت بن چکے ہیں‌. لہذا کسی بھی مقامی شخص کو دوبارہ اس کی حمایت کرنے نہیں‌دیا جائے.

.
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سکول کیلئے نام نہاد بورڈ آف گورنر بنائی گئی ہے جس میں زیادہ تر اراکین غیر مقامی ہیں اور صرف ون میں شو ہے۔ لہذا اس کو تحلیل کرکے مقامی ایجوکیشنسٹ کولیا جائے.

.
ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرے کی خبرسن کر بعض اسٹوڈنٹس کے والدین بھی موقع پر پہنچ گئے . چترال کے معروف شخصیت شہزادہ امیرالحسنات المعروف شہزادہ گل نے اے ڈی سی کو بتایا کہ مس کیری کا مشن اُسی طرح‌ہے جس طرح برصغیرپاک وہند میں‌فرہنگی نے قدم رکھا تھا اگراس کو جلد نہ ہٹایا گیا تواس معروف درسگاہ سے غریب عوام کو ہاتھ دھونا پڑےگا. انھوں‌نے بتایا کہ معروف ایجوکشنسٹ انجہانی میجرلینگ لینڈ کے اسی ادارے سے فارع شاگرد اعلیٰ‌عہدوں‌پرفائزہیں‌. مگراب سکول کی صورت حال روزبہ روزابترہوتی جارہی ہے . انھوں‌نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں‌بھی ماہرین تعلیم کی کوئی کمی نہیں‌لہذا مس کیری کو ہٹاکراس کی جگہ کسی محب وطن پاکستانی کو لگایا جائے.

.
سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل ریاض احمد دیوانگی نے بتایا کہ مس کیری معروف تعلیمی درسگاہ کوایک کاروباری مرکز میں‌تبدیل کردیا ہے . پچیس روپے کے جراب اسی روپے میں‌ فروخت کیئے جاتے ہیں‌. یونیفام ، نوٹ بک وغیرہ کے نام پرمارکیٹ سے ڈبل قیمت پرپیسے وصول کئے جاتے ہیں‌. اورپرنسپل ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے طلباء اوروالدین پر یہ ظلم کررہی ہے . انھوں‌نے بتایا کہ سکول کے بس دو برسوں‌سے خراب ہیں‌ کئی دفعہ اسٹوڈنٹس کو لے جاتے ہوئے بریک فیل ہوچکے ہیں‌. مگرمس کیری ٹس سے مس نہیں‌ہورہی. انھوں‌نے بتایا کہ اس دفعہ میٹرک کے رزلٹ انتہائی مایوس کن رہے مگرمس کیری تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے کسی اورکو بزنس دینے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میس کیری کو جب ویزہ نہیں ملا تھا تو نو مہینے سکول سے باہر رہی مگر اس نے ایک ہی چیک کے ذریعے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنک سے اپنی تنخواہ کی مد میں لے چکی ہیں.

.
پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہد احمد نے کہا کہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج معروف برطانوی ماہرتعلیم اوروزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیردفاع پرویزخٹک، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار ودیگراعلیٰ‌شخصیات کے استاد میجرلینگ لینڈ کی مرہون منت ہے.جنھوں‌نے سابق ڈپٹی کمشنر چترال کیپٹن مجیدودیگرکی کوششوں‌سے اس معروف درسگاہ کی بنیادرکھی تھی. جو اب تنزولی کا شکار ہے . اور ادارے کو بچانے کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں‌کرینگے.انھوں‌نے بتایا کہ سابق وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ نے ان کو دس کروڑ روپے کا گرانٹ دیا تھا کہ سکول میں ہال اور ہاسٹل تعمیر کی جائے مگر انہوں نے وہ پیسے کہاں لے گئی کسی کو پتہ نہیں.انھوں نے پرنسپل کے خلاف انکوائری کرکے فوری برطرفی اورمالی بدعنوانی کی اڈیٹ کرکے ان سے فوری واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے .

.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین جدون نے مظاہرین اساتذہ کے مطالبے پر یقین دلایا۔ کہ فوری طور پر سکول کے مالی حسابات کی اڈٹ کی جائے گی۔ تاکہ حقیقت واضح ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ پشاور میں اسی سلسلے میں جمعرات کے دن اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ اور ڈی سی چترال نوید احمد اس میٹنگ کیلئے پشاور پہنچ چکے ہیں۔ اس لئے آپ کے تمام تحفظات اور خدشات ڈی سی چترال تک پہنچائے جائیں گے۔ جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکین۔ اے ڈی سی یقین دھانی کے بعد اساتذہ اور طلبہ نے احتجاج ختم کیا۔ مذاکرات کے موقع پر سٹیلمنٹ آفیسرسید مظہرعلی شاہ بھی موجود تھے.

دریں اثنا دی لینگ لینڈ سکول کے جنگ بازارسیکشن کے اندرچند طالبات نے مس کیری کے حق میں‌ نعرہ بازی کی ہے کہ مس کیری کے انے کے بعد
تعلیمی ماحول بہترہوچکی ہے.
Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 6

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 5

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 11

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 10
Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 9

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 8
Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 4

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 2

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 1

Students and teachers of the langland school and college chitral protest against Miss carry 12


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26802