Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حصول معذوری سرٹیفیکیٹ کیلئے ضلعی جانچ پڑتال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے دن طلب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌حصول معذوری سرٹیفیکیٹ کیلئے ضلعی جانچ پڑتال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے دن صبح 9:00 بجے مڈیکل سپرنٹندنٹ آفس ڈی، ایچ، کیو ہسپتال چترال میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں مذکورہ کمیٹی کے تمام ممبران بشمول ایم۔ ایس۔ ڈی۔ ایچ کیو، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر، منیجر دفتر روزگار اور پرنسپل ووکیشنل کالج شرکت کریں گے اور جمع شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور درخواست گزاروں کے طبی معائنے کے بعد موقع پر ہی معذوری سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ہونے والے پہلے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے حصول معذوری سرٹیفیکیٹ کیلئے امیدواروں کو متعلقہ دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے بتایا کہ اس سے پہلے خصوصی افراد کو سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے چار مختلف دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے جس سے انکو کافی مشکلات اور دقت کا سامنا کر نا پڑتا تھا اور جعلی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا بھی اندیشہ رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو درپیش ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے اور ڈپٹی کمشنر لویئر چترال نوید احمد کی خصوصی دلچسپی سے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی جانچ پڑتا ل کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے کے پہلے جمعے کو ایم۔ ایس آفس ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں بلایا جا ئے گا۔ اور موقع پر ہی ہر امیدوار کو سرٹیفیکیٹ بھی جا ری کئے جائیں گے۔


شیئر کریں: