Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات، سرتاج احمد خان صدرمنتخب

Posted on
شیئر کریں:

sardar wali and meraj lal chitral chamber of commerce

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)‌ چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ، جس کے مطابق چترال چیمبرآف کامرس کے بانی اورسابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا ہے . جس کے ساتھ سردارولی دولت بائی کو سینئر نائب صدر، معراج حسین لال کو نائب صدرشامل ہیں‌جبکہ جنرل سیکریٹری احسان اللہ اپنے عہدے پربرقراررہا.

چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدرسرتاج احمد خان نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چترال کے کاروباری طبقے کوسہولیات پہنچانے کیلئے اپنی ہرممکن کوشش کریں‌گے جبکہ لواری ٹنل کے کھلنے کے بعد چترال کے کاروباری سرگرمیوں‌میں‌نمایاں‌تبدیلی آئی ہے لہذا چترال کے کاروباری حضرات کو وقت کے ساتھ چلنا ہوگا.
سرتاج احمد نے مذیدکہا کہ دوراہ پاس اورآرندوبارڈر بہت جلد کاروباری سرگرمیوں‌کیلئے کھولے جائیں گے . جس سے چترال میں‌ کارباری سرگرمیاں‌مذید بڑھیں‌گی.نومنتخب صدر نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کو مذید ترقی اور وسعت دینے کا عزم کرتے ہوئے چترال کے کاروباری حضرات کو لیکرچلنے کا عہد کیا. انھوں نے چترال کے نوجوانوں‌کو نوکری تلاش کرنے کے بجائے خودکاروبارشروع کرنے اوردوسروں‌کو روزگارونوکریاں‌دینے کیلئے اپنی صلاحتیوں‌کو بروئے کارلانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنی طرف سے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی . سرتاج احمد خان نے چترال کے اُن خواتین کوجو گھروں میں بیٹھے مختلف کاروبارشروع کرنا چاہتی ہیں‌کے ساتھ بھی تعاون کی یقین دہانی کی ہے تاکہ چترال کے خواتین کڑھائی سلائی ،بوتیک ودیگرچھوٹے موٹے کاروبارشروع کرکے اپنے پاوں‌پرکھڑی ہوسکیں. اوروالدین وبہن بھائیوں‌پر بوجھ بننے کے بجائے خودروزگاراور دوسروں‌کو روزگار دے سکیں‌. تاکہ اس نفسانفسی اورڈپریشن کے دور میں ایک باعزت زندگی گزارسکیں.


شیئر کریں: