Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے دوارب روپے کا بجٹ رکھا ہے ….عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، ثقافت، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا کہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے 2 ارب کا بجٹ رکھا ہے اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بھی سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی جائے گی، دیر، سوات، بونیر اور کوہستان میں سیاحوں کیلئے باقاعدہ مکمل پلائننگ کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائینگے جس میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم ہونگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ممبرا ن قومی اسمبلی محمد بشیر خان، محبوب شاہ،صاحبزادہ صبخت اللہ، ممبران صوبائی اسمبلی میں محمد اعظم خان، ریاض خان، وزیر زادہ، لیاقت علی، ہمایون خان، شرافت علی،وزیر مال و آمدنی شکیل احمد،سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت کامران رحمان، چیف پلائننگ آفیسر آصف شہاب،منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان ریسرچ کنسلٹنٹ یو این ڈی پی محمد عمیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں، سینئر صوبائی وزیر عاطف خا ن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں ٹورازم زون بنائے جا رہے ہیں جس میں صرف ایک ہی ادارے کا قانون لاگو ہو گا ان زونز میں ہر ہوٹل، ہسپتال، پیڑول پمپ، آرام گاہ، سیاحتی مقام ہر جگہ کا تعین ہو گا کسی کو اپنی مرضی سے جگہ جگہ پر ہوٹلز بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، کمراٹ اور ناران میں جگہ جگہ بغیر کسی پلائننگ کے ہوٹلز تعمیر کئے گئے ہیں جن کی نکاسی آب کا نظام نہیں ہے اور سارا گندا پانی دریا میں جا رہا ہے، اس کیلئے مکمل پلائننگ کی ضرورت ہے، ٹورازم زون کی تعمیر میں کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائینگی تاکہ باقاعدہ ایک پلائننگ کے ساتھ زونز تعمیر کئے جائیں، اس کے علاوہ ایکو ٹورازم ویلی کیلئے بھی پلائننگ جاری ہے،جس میں مقامی آبادی کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بحال کیا جائے گا، کیونکہ زیادہ تر سیاح سیاحتی مقامات پر مقامی ثقافت اور وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، ایکو ٹورازم ویلی میں مقامی آبادی کو فنڈز فراہم کرکے وہاں ان کے گھروں میں ایک یا دو کمروں پر مشتمل گیسٹ ہاؤسز بنائے جائینگے جہاں مقامی آبادی کو روزگار بھی ملے گا اور یہی لوگ باقاعدہ ٹریننگ کے بعد پھر سیاحوں کو اپنے علاقے اور سیاحتی مقامات کی سیر کرا سکیں گے، حکومت صوبے میں 1 ہزار کھیلوں کے میدان بنا رہی ہیں اگر ملاکنڈ ڈویژن میں ایسے مقامات ہیں جہاں کھیل کے میدان کیلئے دس، بیس کنال یا اس سے زیادہ جگہ موجود ہے تو ان کا تعین کیا جائے جس پر کام کرکے سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کئے جا سکتے ہیں۔
minister tourism atif khan chariing a meeting


شیئر کریں: