Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروغل “کھوئی”پہاڑکی چوٹی سرکرنے کی کوشش میں ایک برطانوی مہم جوگرکرزخمی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اتوار کے دن اپرچترال کے بروغل ویلی میں‌ مہم جوئی کے دوران ایک برطانوی شہری پہاڑی سے گرکر زخمی ہے جس کو ریسکیو کرنے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرموقع پر پہنچ گئی تھی مگر انتہائی اونچائی میں واقعہ رونماہونے کی وجہ سے ہیلی اُس تک نہ پہنچ سکی . ذرائع کے مطابق پانچ برطانوی مہم جو(کوہ پیما) یارخون لشٹ اوربروغل کے درمیان واقع “کھوئی ” کی چوٹی سرکرنے کی کوشش کے دوران ایک مہم جوجن کا نام ایلسٹین جیمزبتایا جاتا ہے گلیشئیر میں پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا ہے اوران کے سرمیں‌چوٹیں‌ آئی ہیں. یہ اطلاع ملتے ہی پاک آرمی کی ہیلی موقع پر پہنچی اورچودہ ہزارفٹ کی بلندی پر موجود دو برطانوی شہریوں‌کو ریسکیو کرکے مستوج پہنچادیا ہے تاہم زخمی مہم جو 18000فٹ سے زیادہ بلندی میں ہونے کی وجہ سے اتوارکی شام اسکو ریسکو نہیں‌کیا جاسکا .دیگر کوہ پیماوں‌میں مسٹرجوہن جیمس، مسٹر ویلیم ٹیلر، تھومس مایکل اور مسٹر یوسڈن روبیٹسن شامل ہیں.جن میں‌ ایک زخمی کے ساتھ ہے جبکہ دومستوج پہنچادئے گئے اورایک کھوئی کیمپ میں‌موجود ہے .

ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح آرمی کی ہیلی ریسکیو ٹیم کے ساتھ دوبارہ موقع پر بھیجی جائیگی تاکہ غیرملکی مہم جووں‌کو ریسکیو کیا جاسکے. ذرائع کے مطابق پانچ برطانوی باشندوں‌کے ساتھ ایک اسکردو سے تعلق رکھنے والا عمران نامی گائیڈ اورتین دیگرمددگاروباورچی بھی ہیں. جو بیس کیمپ میں موجود ہیں .
British koh pama stuck in chitral trap in glacier 1

British koh pama stuck in chitral trap in glacier 3

British koh pama stuck in chitral trap in glacier 4

British koh pama stuck in chitral trap in glacier 5


شیئر کریں: