Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ کیرئیراکیڈمی میں آئین سٹائین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مساوات کا سالگرہ منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کی انتظامیہ اور طلباء کی طرف سے آج آئین سٹائین کے مشہور ایکوویشن “ای از ایکویل ٹو ایم سی سکوئیر ” کا سالگرہ منانے کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا – اس پروگرام میں اکیڈمی کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کیں –
ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر مظہر علی شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے – پروفیسر نوید اقبال گورنمنٹ کالج چترال, فاروق اعظم اے ڈی او لوئیر چترال بھی تقریب میں موجود تھے –
شہید اُسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے ڈائیریکٹر فداالرحمن نے اپنے خطاب میں اس دن کو منانے کی اہمیت, اس ایکویشن کی تاریخ اور اس ایکوویشن کی دنیا پر حیرت انگیز اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی – فداالرحمن نے کہا اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد سائینسی علوم کے حوالے سے طلباء میں آگاہی پیدا کرنی ہے – انھوں نے کہا کہ اس مساوات میں توانائی , ماس اور روشنی کی رفتار کے باہم رشتے اور اس کے نتیجے کو الجبرہ کی زبان میں بیان کیا گیا ہے – یہ ایکوویشن توانائ اور ماس کے درمیان باہمی رشتے کو پیش کرتی ہے اور اس کے مطابق توانائ اور ماس کو ایک دوسرے میں تبدیل کیے جاسکتے ہیں – انھوں نے کہا کہ یہ ایکوویشن دنیا کو دیکھنے کے نظریے کو ایک سو اسی کے زاویے میں بدل دیا یے اس ایکوویشن کی وجہ سے ٹیکنالوجیکل ترقی کا آغاز ہوا -انھوں نے کہا کہ اس ایکوویشن کے زریعے ہمیں یہ پتہ چلا کہ توانائ اور ماس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں – انھوں نے یہ بھی کہا کہ مادے کے انتہائ چھوٹے زرے میں بہت بڑی مقدار میں توانائی پوشیدہ ہوتی ہے -اس ایکوویشن کی وجہ سے ہم ریڈیائی قوتوں کو سمجھنے کے قابل ہوئے اور بہت سے ریڈیائ سکین بنا لیے -ڈائیریکٹر فداالرحمن نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ ایکوویشن ہی ایٹمی توانائ کے حصول کے راستوں کی نشاندہی کی -ڈائیریکٹر فداالرحمن طلباء کے سوالوں کا بھی تفصیل سے جواب دیا – مہمان خصوصی مظہر علی شاہ صاحب نے اس طرح کے منفرد پروگرام کے انعقاد پر اکیڈمی کے ڈائیریکٹر فداالرحمن ,اساتذہ اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا- انھوں نے کہا اس طرح کے پروگرامات سے معاشرے میں سائینسی علوم کے حوالے سے آگاہی پیدا ہوتی ہے – سائینس کے میدان میں ہمارے پیچھے رہنے کی وجہ سائنسی علوم سے ناواقفیت ہے اس طرح کے پروگرامات چترال کے ہر تعلیمی ادارے میں ہونی چاہئیں -سید مظہر علی شاہ نے شہید اسامہ کے وژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا -آخر میں کیک کاٹ کر آئین سٹائین کے انقلابی ایکوویشن کا سالگرہ منایا گیا –
osama career academy chitral celebrates ainstine 1

osama career academy chitral celebrates ainstine 4

osama career academy chitral celebrates ainstine 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26571